.

بحرین : تیل پائپ لائن کو بم سے اڑانے میں ملوث ایران کے تربیت یافتہ چار انتہا پسند گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین نے گذشتہ سال تیل کی ایک پائپ لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کے واقعے میں ملوّث چار انتہا پسندوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران میں ان چاروں انتہا پسندوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ان کا کالعدم دہشت گرد گروپ 14 فروری اتحاد سے تعلق بتایا جاتا ہے۔

انھیں 10 نومبر 2017ء کو ایک گاؤں برّی کے نزدیک تیل کی پائپ لائن کو بم سے اڑانے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کے نام اور عمریں یہ ہیں: فاضل محمد جعفر علی عمر 23 سال ، انور عبدالعزیز موسیٰ جعفرالمشیمع عمر 24 سال ، محمد عبداللہ عیسیٰ عبداللہ محروس عمر 27 سال اور عادل احمد علی احمد صالح عمر 23 سال ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار کیے گئے دو افراد نے ایران میں پاسداران انقلاب کے کیمپ میں دوسرے بھگوڑے دہشت گردوں کے ساتھ عسکری تربیت حاصل کی تھی۔