.

!‌غیر ملکیوں کی سعودی بیگمات کے بچوں کو مملکت کی شہریت ملنے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے ایک نئی تجویز پر بحث کی منظوری دی ہے جس کے تحت غیر ملکی مردوں سے شادی رچانے والی سعودی خواتین کے بطن سے پیدا ہونے والی اولاد کو سعودی شہریت حاصل کرنے کا موقع مل سکے گا۔

شوریٰ کونسل نے گذشتہ روز ریاض میں ہونے والے ایک اجلاس میں 63 ووٹوں کی واضح اکثریت کے ساتھ سعودی شہریت کے قوانین میں تبدیلی کی دو تجاویز پر بحث کی اجازت دے دی تھی۔

اس تجویز کو دو سال قبل شوریٰ کے سامنے پیش کیا گیا تھا مگر اب تک اس کو بحث کے لئے پیش نہیں کیا گیا۔

یہ تجویز خواتین ارکان مجلس شوری لطیفہ الشعلان، عطاء السباطی، حیاء المانی، ثریا عبید اور وفاء طیبہ نے پیش کی تھی۔ اس موضوع پر گرما گرم بحث چھڑ گئی تھی جس پر کچھ ارکان نے حمایت جبکہ کچھ نے سخت مخالفت کی تھی۔