.

سعودی شہری ایک ہی دن چار مراکشی دلہنیں بیاہ لایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسلام میں مردوں کو چار شادیوں کی مشروط اجازت دی ہے، تاہم اس شرعی رخصت پر عمل درآمد کی ایک منفرد عملی مثال سعودی عرب میں حال ہی دیکھنے میں آئی۔ عربیئن بزنس آن لائن ایڈیشن کے مطابق ایک سعودی شہری نے مراکش سے تعلق رکھنے والی چار خواتین سے ایک ہی دن شادی کر لی۔

اکٹھے چار شادیاں کرنے کے انوکھے واقعے پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی اور ٹوئٹر پر شادی سے متعلق ہیش ٹیگ وائرل ہو کر ٹرینڈ بن گیا جس میں ہزاروں صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

کچھ ٹوئٹر صارفین نے سعودی شخص کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا تو بعض نے اسے احسن عمل قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کیا۔ چند صارفین نے کہا کہ اسلامی تعلیمات مسلمان مرد کو بیک وقت چار شادیاں کرنے کی اجازت دیتی ہے اس لیے یہ کوئی غیر شرعی حرکت نہیں جو پریشان کن یا بگاڑ کا باعث ہوئے۔