.

مشرق وسطی کے تمام مسائل کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے: جیمز میٹس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطی کو درپیش مسائل اور بحرانات کا سبب ہے۔

اتوار کے روز اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ "دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم مشرق وسطی میں جہاں کہیں بھی مشکل دیکھتے ہیں اس کے پیچھے ایران نظر آتا ہے.. خواہ وہ یمن ہو، بیروت ہو یا پھر شام .. آپ ہمیشہ ایران کو ہی دیکھیں گے".

میٹس نے امریکی افواج کے شامی حکومت کی فورسز کے ساتھ عسکری مقابلے کو خارج از امکان قرارد یا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکا کی موجودگی کا سبب "داعش" تنظیم کے خلاف لڑائی ہے۔ میٹس کا مزید کہنا تھا کہ "خطرہ درپیش ہونے کی صورت میں خود کا دفاع کرنا ہمارا حق ہے۔ بہرکیف ہمارا آپشن یہ ہے کہ جنگ کو پھیلایا نہ جائے کیوں کہ یہ ہمارے مفاد میں نہیں ہو گا"۔

داعش تنظیم کے خلاف برسر جنگ بین الاقوامی اتحاد میں شریک 14 ممالک کے وزراء دفاع کا اجلاس منگل کے روز روم میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ان ممالک کے مشترکہ عمل بالخصوص شام میں داعش تنظیم کے گرفتار شدگان جنگجوؤں کے انجام کو زیر بحث لایا جائے گا۔

اتوار کے روز روم جاتے ہوئے طیارے میں میٹس کا کہنا تھا کہ "یقینا یہ معرکہ ابھی اختتام کو نہیں پہنچا ہے"۔