.

بدعنوانی کے خلاف مہم کے بعد ریاض کا "رِٹز کارلٹن" ہوٹل دوبارہ کھل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی دارالحکومت ریاض کے The Ritz-Carlton ہوٹل کو ایک مرتبہ پھر مہمانوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مملکت میں استغاثہ کی جانب سے ہوٹل کو بدعنوانی کے ملزمان کے ساتھ تحقیقات کے لیے مختص کر دینے کے سبب اسے 3 ماہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

صحافیوں اور زائرین کی جانب سے ہوٹل کے حوالے سے بڑے پیمانے پر توجہ دیکھنے میں آ رہی ہے جو ہوٹل میں یادگاری تصاویر لینے، اس کے احاطے میں چلنے پھرنے یا کرائے پر کمرہ لینے کے خواہش مند ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل میں معمول کی سرگرمیاں پھر سے لوٹ آئی ہیں اور اس کے نرخوں میں کوئی تبدیلی ظاہر نہیں ہوئی ہے۔