.

الجزائری طیارے کا فرانس میں اڑان بھرتے ہوئے پہیّہ اتر گیا، عملہ بے خبر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے شہر طولوس سے پرواز پر روانہ ہونے والے ایک الجزائری طیارے کا پہیّہ اڑان بھرتے ہوئے اُتر گیا لیکن اس کے عملہ کو کچھ پتا نہیں چل سکا اور وہ اسی طرح طیارے کو جائے منزل پر لے آیا ۔

ایوی ایشن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق طیران الجزائر کا بوئنگ 737-600 طولوس کے ہوائی اڈے سے الجزائر کے شہر وھران کے لیے روانہ ہوا تھا۔یہ اسپین کے شہر بارسلونا کے نزدیک پرواز کررہا تھا تو ہسپانوی ائیر ٹریفک کنٹرول ( اے ٹی سی ) نے اس کے عملہ کو مطلع کیا تھا کہ اس کو فرانس کے اے ٹی سی نے طولوس کے ہوائی اڈے کے رن وے پر اس طیارے کا کوئی ٹکڑا ملنے کی اطلاع دی ہے۔تاہم اس نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ کس چیز کا ٹکڑا ہے اور پہیّے کا حصہ ہے۔

اسپین کے کنٹرول ٹاور سے یہ اطلاع ملنے کے باوجود طیارے کے عملہ نے وھران کے لیے پرواز جاری رکھی کہ وہ وہاں محفوظ طور پر طیارہ اتار لیں گے لیکن عملہ کو اس وقت تک بھی کوئی پتا نہیں چل سکا تھا کہ طیارے کےایک پہیّے کا کنارہ الگ ہو چکا ہے۔

تاہم طیارے کا ہوا باز اس کو وھران کے ہوائی اڈے پر باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور زمینی عملہ نے انھیں پہیّے کے غیر موجود ہونے کے بارے میں مطلع کیا تھا اور اس کی تصاویر بنالی تھیں۔