.

’اہلیہ کی مدد کے جذبے نے79 سال کی عمر میں ڈرائیور بنا دیا‘

ویلنٹائن ڈے منانے والوں کے لئے جواں ہمت امریکی بوڑھے کی قابل تقلید مثال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بڑھاپے کی عمر کوپہنچ کر لوگ عموما کام کاج چھوڑ کرآرام کو ترجیح دیتے ہیں اوریہ سمجھ لیتے ہیں دنیا کا کوئی فن سیکھنے کی ان عمر بیت چکی ہے۔ مگر ایک امریکی بوڑھے نے اس سوچ کوغلط ثابت کرتے ہوئے 79 سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرکے یہ ثبات کیا ہے کہ کوئی ہنر یا فن سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ایک رپورٹ میں 79 سالہ جواں ہمت امریکی بوڑھے کیتھ لیمبرٹ کی ڈرائیونگ سیکھنے کے واقعے پر روشنی ڈالی ہے۔ ویسٹ یورکشائر کے گارفورتھ کے رہائشی کیتھ لیمبرٹ بتایا کہ کئی عشروں تک پورے خاندان کی ڈرائیونگ کا بوجھ ان کی اہلیہ 79 سلہ آن کے کندھوں پر رہا۔ نوجوانی میں کیتھ نے خود بھی ڈرائیونگ کا طریقہ سیکھنے کی کوشش کی تھی مگربعد میں انہوں نے ڈرائیونگ کورس ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

کیتھ کا کہنا ہے کہ اس کی شادی کو 58 برس ہوچکے ہیں جب کہ ان کی بیوی ان کے گھر میں 40 سال سے گاڑی چلاتی رہی ہیں۔

اکتوبر 2015ء کو کیتھ کی بچپن کی دوست کو دماغ کا فالج ہوا۔ اس کی دیکھ بحال کے لیے آنا جانا کیتھ کے لیے مسئلہ تھا۔ یوں اسے ایک ڈرائیونگ کانیان موقع ہاتھ آگیا۔

اہلیہ نے 40 سال ڈرائیونگ کی، اب میری کام ہے‘

کیتھ نے طویل عرصے تک ڈرائیونگ کی سوچ ہی ترک کردی تھی، مگر اس کی اہلیہ کی بیماری نے انہیں ایک بار پھر ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا۔

چونکہ کیتھ نے کئی سال قبل ڈرائیونگ کی کوشش کی تھی مگراب ڈرائیونگ کا طریقہ کافی حد تک تبدیل ہوچکا ہے۔ 79 سالہ کیتھ نے ڈرائیونگ اسکول جوائن کیا نئے طریقے کے مطابق ڈرائیونگ کے دو ٹیسٹ دیے جن میں وہ کامیاب نہ ہوسکے تاہم تیسرے ٹیسٹ میں وہ کامیاب ہوگئے۔

اب وہ روزانہ فوکسھول کورسا کار پر اپنی اہلیہ کے اسپتال میں علاج میں اس کی معاونت کے لیے جاتے ہیں۔ ان کہ اہلیہ ڈیڑھ سال سے چھاتے کے سرطان کا شکار ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیتھ نے کہا کہ ’میری اہلیہ نے 40 سال ڈرائیونگ کی، اب میرا وقت ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ اہلیہ کی اس طویل خدمت کا کس طرح خوبصورت جواب دوں کیونکہ میں اس کا احسان مند ہوں۔ اب میں ڈرائیور بن گیا ہوں اور اسے اسپتال پہنچاتا ہے، میں قرض چکا دیا ہے‘۔

خیال رہے کہ کیتھ اور آن کا تعلق 16 سال کی عمر میں قائم ہوا جو بعد ازاں رشتہ ازدواج پر منتج ہوا۔ ان کے تین بچےبچیاں اور تین پوتے ہیں۔ ان کی بڑی بٹی شیلی بینیٹ کی عمر 54 سال ہے۔