.

الجوف: یمنی فوج کا حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج نے پیر کی صبح شمال مشرقی صوبے الجوف کے ضلعے المصلوب میں باغی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی آپریشن کیا۔

عسکری ذرائع نے "العربیہ" کو بتایا کہ یمنی فوج نے آپریشن کے دوران اپنی توجہ الهيجہ، العقدہ اور الحلو کے علاقوں میں موجود حوثیوں پر مرکوز رکھی۔ یمنی فوج متعدد باغیوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئی جب کہ دیگر حوثی فرار ہو گئے۔

یاد رہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے ہفتے کے روز حجہ، صعدہ اور الجوف کے صوبوں میں 30 سے زیادہ فضائی حملے کیے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے کئی اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

"العربیہ" کے نمائندے کے مطابق اتحادی طیاروں نے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ، 10 سے زیادہ عسکری گاڑیوں اور باغیوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا۔ یہ گاڑیاں حوثی جنگجوؤں کو ان کے محاذوں کی جانب لے کر جا رہی تھی۔