.

سعودی عرب غیر ملکی سائنس دانوں اور ماہرینِ طب کو مفت ویزے جاری کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب غیرملکی سائنس دانوں اور ماہرین ِ صحت کو مفت ویزے جاری کرے گا ۔

سعودی عرب کی صحت کونسل کے سیکریٹری جنرل احمد العامری کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مملکت کے شعبہ صحت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

متحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے اخبار خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر ٹریک ریکارڈ کے حامل ماہرین کو مفت ویزے جاری کیے جائیں گے اور اس سے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہرین سعودی عرب میں شعبہ صحت میں کام کے لیے راغب ہوں گے۔

سعودی مملکت میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اس وقت مختلف اصلاحات پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔