.

قطری شیخ سلطان بن سحیم کی شیخ محمد بن راشد اور محمد بن زاید سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمرا ں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابو ظبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے قطری شیخ سلطا ن بن سحیم آل ثانی اور ان کے وفد کا سوموار کے روز شاندار خیر مقدم کیا ہے۔

قطری وفد کی البحر محل میں مہمان نوازی کی گئی۔اس موقع پر شیخ محمد بن راشد اور محمد بن زاید نے شیخ سلطان بن سحیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان استوار تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔

شیخ سلطان نے متحدہ عرب امارات کے لیڈروں کو شیخ زاید بن حمدان کی صحت یاب ہونے کے بعد وطن واپسی پر مبارک باد پیش کی ۔ملاقات میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم ، عجمان کے ولی عہد شیخ عمار بن حمید النعیمی ، الظفار کے علاقے میں اماراتی حکمراں کے نمائندے شیخ حمدان بن زاید آل نہیان ، نائب وزیراعظم اور وزیر برائے صدارتی امور شیخ منصور بن زاید آل نہیان اور کئی دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔