.

یمن میں امارات کا ایک سارجنٹ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے مطابق اس کا ایک فوجی جوان یمن میں حوثیوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امارات کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ’بحالی امید آپریشن‘ میں شامل سارجنٹ علی خلیفہ ھاشم المسماری باغیوں کے ایک حملے میں مارے گئے۔

مسلح افواج کی طرف سے شہید سارجنٹ کے اہل خانہ سے تعزیت اور اس کی بلندی درجات کے ساتھ پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔