.

سعودی عرب : خواتین کے عالمی دن پر رنگا رنگ موسیقی میلہ سجے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دارالحکومت الریاض میں واقع شاہ فہد کلچرل سنٹر میں موسیقی میلہ منعقد ہوگا ۔اس کا عنوان ’’ سلمان کی بیٹیاں ‘‘ ہے اور اس میں سعودی خواتین موسیقاروں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین شرکت کریں گی۔

اس دو روزہ موسیقی میلے کی اسپانسر شہزادی نورا بنت محمد آل سعود ہوں گی۔یہ جمعہ 2 مارچ کو شروع ہوگا۔اس میں خواتین تھیٹر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی ،سعودی عرب کی مشہور شاعرات اپنا کلام سنائیں گی اور سعودی خواتین کی تاریخ سے متعلق ایک دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔

شاہ فہد ثقافتی مرکز میں سعودی خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص لابی میں مختلف شو بھی دکھائے جائیں گے۔پروگرام میں نئے میڈیا ، فوٹو گرافی ، میڈیکل کلچر ، پلاسٹک آرٹس اور لوک ثقافت کے موضوعات پر مختلف سیمی نارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس میلے کے دوران میں صحافت ، فنون لطیفہ ، تصویر کشی ، شاعری ، کھیل ، انتظامیہ اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین کو اعزازت سے نواز ا جائے گا۔ شاہ فہد ثقافتی مرکز میں اس نوعیت کا یہ دوسرا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔