.

سعودی ولی عہد کی شاہ فیصل فضائیہ اکیڈمی کی گریجوایشن تقریب میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت الریاض میں واقع شاہ فیصل فضائیہ اکیڈمی میں ترانویں بیچ کے کیڈٹوں کی گریجو ایشن تقریب میں شرکت کی ہے اور نمایاں کامیابی کے ساتھ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹوں میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے ہیں۔

سعودی ولی عہد کی اکیڈمی میں آمد پر الریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز ، چیئرمین آف دا جنرل اسٹاف، میجر جنرل عبدالرحمان البنیان اور سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل محمد العتیبی نے ان کا استقبال کیا ۔

شاہ فیصل فضائیہ اکیڈمی میں فائٹر پائلٹوں ، اسلحہ ڈائریکٹروں اور ائیر ٹریفک کنٹرولروں کو پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ انھیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بھی تربیت دی جاتی ہے۔