.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 7 مارچ کو برطانیہ کے دورے پر جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 7 مارچ کو برطانیہ کے دورے پر جائیں گے۔ برطانوی وزیراعظم تھریز امے کے ترجمان نے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد میزبان وزیراعظم سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ اور سماجی و اقتصادی اصلاحات سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور اس سے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان وسیع البنیاد فوائد کی حامل شراکت داری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی ، انتہا پسندی ایسے بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے ،یمن ، عراق اور شام ایسے علاقائی بحرانوں ، تنازعات اور جنگوں کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔