.

ایوانکا نے صدر ٹرمپ پر جنسی ہراسیت کے الزامات سے متعلق سوال کو نا مناسب قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے نامناسب جنسی برتاؤ کے ارتکاب کی جو تردید کی ہے وہ اس کا اعتبار کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صدر کی بیٹی سے ایسا سوال کیا جانا "نا مناسب" ہے۔

ایوانکا نے یہ بات پیر کے روز NBC ٹی وی نیٹ ورک پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی۔

ایوانکا سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ صدر ٹرمپ پر جنسی ہراسیت اور ناروا سلوک کے الزامات عائد کرنے والی خواتین کا یقین کرتی ہیں تو ان کا جواب تھا کہ "ایک بیٹی سے یہ سوال پوچھا جانا انتہائی نامناسب بات ہے"۔

ایوانکا نے باور کرایا کہ "میں اپنے والد کو جانتی ہوں اور ان کی بات کا یقین کرتی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ بیٹی ہونے کی حیثیت سے میں یہ حق رکھتی ہوں کہ اپنے والد کی بات کو سچ سمجھوں"۔

یاد رہے کہ 12 سے زیادہ خواتین کی جانب سے امریکی صدر پر نامناسب برتاؤ کا الزام عائد کیا جا چکا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تمام دعوؤں کا انکار کیا ہے۔