.

شاہ سلمان سے لبنانی وزیراعظم سعدالحریری کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سعودی عرب کے سرکاری دورے پر الریاض پہنچے ہیں۔ انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیا ہے۔

لبنانی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق الریاض کے ہوائی اڈے پر سعودی شاہی دیوان کے مشیر نزار الاولیٰ ، مشیر ولید عبداللہ بخاری اور سعودی عرب میں متعیّن لبنانی سفیر فوزی کبریٰ نے ان کا استقبال کیا۔

سعد الحریری کا گذشتہ سال اپنے عہدے سے استعفے کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔البتہ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ وہ کتنی دیر سعودی عرب میں قیام کریں گے۔ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کرنے والے تھے۔

انھوں نے دو روز پہلے ہی ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا تھا کہ وہ بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ مختلف کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔وہ عرب سربراہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔