ڈرائیونگ سعودی خواتین کے حقوق کے ضمن میں سب کچھ ہے اور نہ مختتم : شہزادی ریما

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کی نائب صدر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت کی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں ، انھیں اسٹیڈیموں میں فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے ،انھیں کاریں چلانے کا حق دیا گیا ہے لیکن ڈرائیونگ کا حق ہی خواتین کے حقوق کے ضمن میں سب کچھ ہے اور نہ ان کے تمام حقوق اس پر ختم ہوجاتے ہیں۔

وہ واشنگٹن ڈی سی میں اطلانتک کونسل کے زیر اہتمام بدھ کو ایک تقریب میں گفتگو کررہی تھیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی خواتین سے متعلق سنجیدہ مسائل کے حل کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ان میں ایک تو یہ ہے کہ ایک عورت خود کو گھر میں محفوظ سمجھے اور دوسرا مردوں کی بالادستی والے معاشرے میں وہ بھی اپنا کوئی کیرئیر اپنا سکے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ گھریلو تشدد ایک اہم مسئلہ ہے اور میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں‘‘۔انھوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس اتھارٹی یہ کوشش کررہی ہے کہ صحت مند آبادی کے لیے زیادہ سے زیادہ سعودی صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں،ورزش کریں۔

شہزادہ ریما کا کہنا تھا کہ حجاب اوڑھنے والی خواتین کے لیے سیاہ رنگ کا برقع اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگا۔تین کمپنیاں پہلے ہی ایتھلیٹ خواتین کے لیے عبایا تیار کررہی ہیں۔ دو مزید سائیکلنگ کے لیے بھی بنا رہی ہیں اور اب اس لباس میں بھی جدت آئے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016ء میں منعقدہ اولمپک مقابلوں میں چار خواتین کو ’’وائیلڈ کارڈ‘‘ انٹری کی بنیاد پر حصہ لینے کے لیے بھیجا تھا لیکن شہزادی ریما کا اطلانتک کونسل کی تقریب کے موقع پر اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں تب خوشی ہوگی جب ایک سعودی کھلاڑیہ اپنے میرٹ کی بنیاد پر اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے جائے گی ۔تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ اس میں ابھی بہت وقت لگے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں