.

یو اے ای: دو بیگمات رکھنے والے مردوں کو ہاوسنگ الاونس دینے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 بیویاں رکھنے والے مردوں کو ہاﺅسنگ الاﺅنس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کم کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات نے ان اماراتی مردوں کو ہاﺅسنگ الاﺅنس دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی 2 بیویاں ہیں۔

اماراتی وزیر برائے ترقیاتی انفرااسٹرکچر ڈاکٹر عبداللہ نے فیڈرل نیشنل کونسل کے اجلاس کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ جو اماراتی شہری 2 بیویاں رکھے گا اسے شیخ زید ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت الاونس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاﺅسنگ الاونس کے خواہش مند افراد کےلئے ضروری ہے کہ وہ دوسری بیوی کو اسی معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کریں جو پہلی بیوی کو حاصل ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل کونسل اجلاس کے شرکاء نے مردوں کے لئے دوسری شادی ممکن بنانے کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی مدد سے غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔