.

سعودی عرب: دارالحکومت ریاض سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں جمعرات کے روز دارالحکومت ریاض اور کئی دیگر ضلعوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔

سعودی محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز شام 05:30 سے لے کر رات 9:00 تک ان علاقوں میں بارشوں کے ساتھ سردی کی شدید لہر کی پیشین گوئی کی تھی۔

ریاض کی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز شہر میں شدید بارشوں کے دوران حادثات کی 13 اطلاعات موصول ہوئیں تاہم ان حادثات میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

حکام کی جانب سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ گاڑی چلانے والوں کو بھی بارش کے دوران کسی بہتر مقام پر انتظار کرنے پر زور دیا گیا۔

سڑکوں پر ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے مامور فورس سے رابطے کے لیے 996 ڈائل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریاض کے رہنے والوں نے سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئیٹر پر جمعرات کے روز شہر میں موسم کی صورت حال اور بارش کے حوالے سے کئی تصاویر اور وڈیو کلپس پوسٹ کیے ہیں۔