خودکار پیغام کے ذریعے سعودیہ میں غیرملکیوں کی واپسی کی اطلاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے ذیلی دفاتر سے رجوع کرنے کے بجائے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس جانے والے غیر ملکیوں کی ایک خود کار پیغام کے ذریعے اطلاع دینے کا نظام متعارف کرایا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’گیا اور واپس نہیں لوٹا‘ کے عنوان سے ایک خود پیغام اس وقت آئےگا جب حامل ویزہ کی سعودیہ میں قیام کی مدت ختم ہوئے اور اس کی واپسی کو دو ماہ گذر جائیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹس کے مطابق گذشتہ برسوں کے دوران سعودی عرب میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام رکنے والے سات لاکھ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ان میں سے بیشتر سعودی عرب میں غیر قانونی قیام کے مرتکب پائے گئے۔ اس کے علاوہ ورکنگ نظام کی خلاف ورزی، سرحدی سیکیورٹی کی خلاف ورزی جیسے واقعات بھی شامل ہیں۔ گذشتہ برس ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس جانے والے غیرملکیوں کی تعداد 5 لاکھ سے زاید رجسٹرڈ کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں