سعودی عرب: فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے بچوں کی کم سے کم عمر مقرّر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ٹریفک پولیس انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بٹھانے سے منع کر دینے کے بعد شہریوں کی جانب سے اس استفسار میں اضافہ ہو گیا کہ سواری میں کس عمر کے بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھایا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے اپنے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "10 برس سے کم عمر بچوں کو سواری میں فرنٹ سیٹ پر بٹھانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے"۔

یاد رہے کہ ٹریفک پولیس کل پیر کے روز سے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے متعلق خلاف ورزیوں کو پکڑنے کے واسطے خود کار نظام کا آغاز کر رہی ہے۔ ابتدا میں یہ نظام ریاض، جدہ اور دمام تین شہروں میں ہو گا اور بعد ازاں مملکت کے بقیہ ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں