.

سعودی عرب کے ولی عہد تین روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے

دہشت گردی کے خلاف جنگ بات چیت کا اہم موضوع ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز تین روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

العربیہ نیوز چینل کے مطابق ولی عہد کا منصب سنھبالنے کے بعد شہزادہ محمد سلمان کا مصر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ پیش آئند ایام میں شہزادہ محمد بن سلمان امریکا اور برطانیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر السیسی کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ، مسئلہ فلسطین اور قطر کے ساتھ جاری تنازع پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کو پہلے منتخب صدر اور اخوان المسلمون کے رہ نما محمد مرسی کی حکومت کی معزولی اور فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے صدر منتخب ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔

مصریمن میں ایران کی مدد سے جاری حوثی بغاوت کو کچلنے کے لیے عرب اتحاد کے ساتھ بھرپور تعاون کے ساتھ قطر کا سفارتی بائیکاٹ کرنے والے ممالک سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہے۔