.

خوبرو سوڈانی اینکر نے متمول سعودی پرستار کی شادی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک متمول سعودی پرستار نے شادی پر رضا مندی کی صورت سوڈان کی معروف ٹی وی اینکر "لوشی" کو 25 ملین ڈالر حق مہر اور ریاض میں وسیع وعریض بنگلہ بطور تحفہ پیش کرنے پیشکش کی، تاہم "لوشی" نے نظروں کو خیرا کرنے والی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

معاصر عرب نیوز پورٹل "عاجل" کے مطابق سوڈان سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اینکر آلاء المبارك، جنہیں "لوشی" کے لقب سے جانا جاتا ہے، نے سعودی تاجر کی جانب سے نشر ہونے والی خبر پر صرف "مجھے منظور ہے" کے ٹویٹ پر اکتفاء کیا۔ اس حوالے سے ٹویٹر پر لوگوں نے اسے سراہا جبکہ بعض نے مخالفت میں ٹویٹ کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ لوشی کا ٹویٹ اسکا واضح جواب ہے جو اقرار میں ہے۔

ٹویٹر پر جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے 'لوشی' نے ایک بار پھر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا "کہ مجھے اپنے سوڈانی ہونے پر فخر ہے. یہ میرے لئے کافی ہے کہ میں افریقہ کی بیٹی ہوں، میرا شوہر سوڈانی ہی ہو گا ـ"

لوشی کی اس وضاحت کے بعد سوڈان کے اخبار کا کہنا ہے کہ سوید الجاسر نامی سعودی تاجر نے لوشی سے شادی کیلئے بطور مہر 25 ملین ڈالر اور ریاض میں بنگلے کی آفر کی ہے۔ لوشی کی جانب سے ٹویٹ پر وضاحت کے بعد سعودی تاجر نے اس شخص کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے جو اسے 'لوشی' کا موبائل نمبر لا کر دے گا ۔

سوشل میڈیا پر سعودی تاجر نے اپنے بارے میں لکھا ہے کہ وہ ارب پتی ہے اس کا سرمایہ 150 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ بے شمار گاڑیاں اور سنٹرل ریاض میں متعدد عمارتوں کا مالک ہے۔