شام میں فوجی کارگو جہاز کے حادثے میں ایک جنرل بھی ہلاک ہوا: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی فوج کے ایک اعلان کے مطابق شام میں فوجی کارگو جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 39 افراد میں ایک جنرل بھی شامل ہے۔ موت کا شکار ہونے والے روسی جنرل کا نام ولادیمر یریمییف ہے۔

اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ منگل کی شام روس کا ایک کارگو طیارہ شام میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار تمام 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مذکورہ روسی طیارے نے حلب کے قریب "کویریس" کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی اور وہ حمیمیم کے فضائی اڈے پر اُترنے کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ حمیمیم کا فوجی اڈہ روسی فوج کے زیر استعمال ہے۔

طیارے میں سوار تمام 33 مسافر اور عملے کے 6 ارکان حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ فنی خرابی ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں