سعودی عرب اور برطانیہ کی کمپنیوں میں 2.1 ارب ڈالرز مالیت کے 18 سمجھوتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے برطانیہ کے دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کی مختلف کمپنیوں اور اداروں کے درمیان دو ارب دس کروڑ ڈالرز (آٹھ ارب نوّے کروڑ سعودی ریال) مالیت کے اٹھارہ سمجھوتے طے پائے ہیں۔

سعودی عرب اور برطانیہ کے مختلف اداروں کے درمیان تعلیم ، سرمایہ کاری ، ایجاد کاری اور توانائی کے شعبوں میں یہ سمجھوتے طے پائے ہیں۔ان میں ایک سمجھوتے کے تحت سعودی عرب میں مراکزِ صحت کے قیام کے لیے ایک ارب ریال کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اسی سے متعلق ایک اور خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سرمایہ کاری نے برطانیہ کی مختلف کمپنیوں کو مملکت میں براہ راست سرمایہ کاری کے لیے دس لائسنس جاری کیے ہیں۔

ان میں برطانیہ کی دواساز کمپنی آسترا زینکا بھی شامل ہے۔اس نے بھی سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے لیے ایک لائسنس حاصل کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں