سعودی ولی عہد کی برطانیہ کے آرچ بشپ آف کنٹر بری سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد ، وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کے دورے کے دوسرے روز پروٹسٹنٹ مسیحیوں کے روحانی پیشوا آرچ بشپ آف کنٹربری جسٹن ویلبی سے ملاقات کی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی اسقف اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب میں مذہبی آزادی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لیمبتھ محل میں جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر برطانیہ کے چرچ کی پہلی خاتون اسقفہ کرسٹین ہارڈ مین بھی موجود تھیں۔ وہ نیو کیسل چرچ کی بشپ ہیں۔ان کے علاوہ لیڈز کے بشپ نِک بینس بھی موجود تھے۔

سعودی ولی عہد نے قبل ازیں مصر کے دورے کے موقع پر قاہرہ میں قبطی عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ تواضروس دوم سے ایک کیتھڈرل میں ملاقات کی تھی۔ان کی اس ملاقات کو تاریخی اہمیت کی حامل اور مذہبی رواداری کے فروغ کی عکاس قرار دیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں