کابل میں خود کش حملے میں 7 افراد ہلاک، سات زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان میں آج جمعہ کے روز دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ کابل میں ایک خود کش حملے میں سات شہری مارے گئے جب کہ سات زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ایک خود کش بمبار نے کابل میں واقع ایک مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں