شارجہ سے استنبول جانے والی پرائیویٹ پرواز ایران میں گر کر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شارجہ سے استنبول جانے والا ایک پرائیویٹ طیارہ ایران کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق شارجہ سے استنبول جانے والی پرواز کو ایران کے جنوب مغربی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔

عالمی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق اس نجی طیارے میں 11 افراد سوار تھے جن کے بچنے کے امکانات کم ہیں۔

جہاز کو پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ علاقے میں موجود ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب بھیج دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں