.

خاتون کا پیراکی کےدوران پانی میں بچے کو جنم دینے کا واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بچوں کو جنم دینے کے بعض واقعات خبروں کی سرخیوں کا موضوع بن جاتے ہیں۔ کوئی رکشےیا ایمبولینس میں پیدا ہوتا ہے اور کوئی ہوائی جہاز میں پیدا ہو کربحث کاموضوع بن جاتا ہے۔ مصر میں ایک خاتون نے پیراکی کےدوران سمندر میں بچے کو جنم دے کر حیران کردیا

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ سمندر میں پیراکی کےدوران بچے کو جنم دینے کا واقعہ مصرمیں پیش آیا مگرخاتون کا تعلق روس سے بتایا جاتا ہے۔ سمندر میں پیدا ہونے والے نومولود کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

جنوبی جزیرہ نما سیناء گورنری میں بحر الاحمرکے ساحل کے قریب پیراکی کےدوران پیدا ہونے والا بچہ صحت مند ہے اور اس کی ماں بھی خیریت سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سمندر میں بچے کی پیدائش میں خاتون کو اس کے ایک ڈاکٹر معاونت فراہم کی۔

پانی میں بچے کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا ہے کہ یہ ایک منفرد اور حیرت انگیز تجربہ تھا۔ بچہ انتہائی آسانی کے ساتھ دنیا میں آگیا۔ اس نے بتایا کہ جیسے ہی وہ پیراکی کے لیے سمندر میں اتری تو اسے بچے کی تکلیف شروع ہوگئی تھی مگر اس نے باہر نکلنا مناسب نہیں سمجھا۔ اس نے پانی کے اندر ہی اپنے طبی معاون کی مدد حاصل کی۔ خاتون پیراکی کے لباس میں بچے کو جنم دینے کےبعد پانی سے باہر آئی جب کہ اس کے معاون نے نومولود کو پانی سے باہر نکالا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس منفرد واقعے کے موقع پر حاصل کی گئی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔