.

نیویارک : ہیلی کاپٹر دریا میں گر کرڈوب گیا ، پانچ مسافر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے شہر نیویارک میں واقع مشرقی دریا میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس میں سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیویارک پولیس کے ترجمان نے سوموار کو علی الصباح پیش آئے اس حادثے اور اس میں پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ یو رو کاپٹر اے ایس 350 مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شب سات بجے کے بعد جزیرے روزویلٹ کے شمال میں ایک آبی گذرگاہ میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کا پائیلٹ حادثے کے بعد بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے غوطہ خوروں اور امدادی کارکنان نے مرنے والے افراد کی لاشیں ہیلی کاپٹر سے نکال لی ہیں۔

جائے وقوعہ پر موجود ایک راہ گیر نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی ہے اور اس کو ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے۔اس میں سرخ رنگ کا ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کے بعد ڈوبتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور پانی میں گرنے کے بعد بھی اس کے پر چل رہے تھے۔