واشنگٹن: ٹرمپ 20 مارچ کو سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وہائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کے مطابق بیس مارچ کو واشنگٹن میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہو گی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے طریقہ کار زیر بحث آئیں گے۔

بن سلمان نے کچھ عرصہ قبل مصر اور برطانیہ کا دورہ کیا تھا جو ولی عہد کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔

سعودی ولی عہد نے ایک برس قبل وہائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے تاریخی ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات مختلف معاملات میں سعودی عرب اور امریکا کے بیچ نقطہ ہائے نظر میں بڑی حد تک مطابقت کی عکاس تھی۔ اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں