قطر سے آنے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ، ترکی کا ہوا ئی اڈا عارضی طور پر بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے بحیرہ اسود کے مشرقی علاقے میں واقع شہر ترابزون کے ہوائی اڈے کو بدھ کے روز قطر سے آنے والے ایک ائیر ایمبولینس طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے لیے عارضی طور پر بند کرنا پڑا ہے۔

ترکی کی ائیر پورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق اس طیارے نے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اترنے کی اجازت طلب کی تھی اور یہ طیارہ قطر سے جرمنی جا رہا تھا۔سی این این ترک نے ایک چھوٹے طیارے کے ترابزون کے ہوائی اڈے پر اترنے کی براہ راست فوٹیج بھی نشر کی ہے۔

ترکی کی دوغان خبررساں ایجنسی کے مطابق اس ایمبولینس طیارے نے ایمرجنسی وارننگ جاری کی تھی اور ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد دوبارہ واپس آنے کی اطلاع دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں