ایران جوہری بم بنائے گا ،تو ہم بھی بنائیں گے: سعودی ولی عہد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری بم بناتا ہے تو ان کا ملک بھی جوہری صلاحیت حاصل کرے گا۔

انھوں نے یہ اعلان سی بی ایس کے پروگرام یہ صبح میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔اس پروگرام کی شریک میزبان نورا او ڈونیل نے سعودی ولی عہد سے یہ انٹرویو کیا ہے اور یہ 18 مارچ کو نشر کیا جائے گا۔

سی بی ایس نے اپنی ویب سائٹ پر سعودی ولی عہد کی گفتگو کا خلاصہ پوسٹ کیا ہے ۔اس کے مطابق انھوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا نازی جرمنی کے مرد آہن ایڈولف ہٹلر سے موازنہ کیا ہے اور ان کے مشابہ قرار دیا ہے۔وہ پہلے بھی آیت اللہ خامنہ ای کو مشرقِ وسطیٰ کا ہٹلر قرار دے چکے ہیں۔

انھوں نے انٹرویو میں کہا :’’ کیونکہ وہ ( خامنہ ای) توسیع پسندی چاہتے ہیں۔وہ مشرق وسطیٰ میں اپنا منصوبہ تخلیق کرنا چاہتے ہیں بالکل ہٹلر کی طرح جو اپنے وقت میں اپنے ملک کی سرحدوں سے باہر پھیلنا چاہتے تھے۔دنیا اور یورپ کے بہت سے ممالک اس بات کا ادراک کرنے میں ناکام رہے تھے کہ ہٹلر کتنے خطرناک ہوسکتے تھے ،تاآنکہ جو جو کچھ ہونا تھا ، وہ ہوگیا۔ میں مشرقِ وسطیٰ میں اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہیں چاہتا ہوں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں