سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش پر والدین نے پابندی کیوں لگا دی؟

پریا کی حفاظت کے پیش نظر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی ہے: والد کا بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا سٹار پریا پرکاش کے والدین نے ان کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی۔ اداکارہ کے والدین نے ان کے گھر پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

پریا پرکاش کے والد کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پریا کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جب کہ پریا کو جو موبائل دیا گیا ہے اس میں ’’سم‘‘ نہیں ہے اور وہ اپنے لیے آنے والی تمام فون کالز اپنی والدہ کے فون پر ریسیو کر رہی ہیں اور ان ہی کے موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کررہی ہیں۔

پرکاش کے والد نے مزید کہا جب میری بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس وقت میرے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی تو میں نے پوچھا کیا تم جانتے ہو یہ لڑکی کون ہے اس نے کہا نہیں مجھے نہیں معلوم۔ اس وقت میں نے کہا یہ لڑکی میری بیٹی ہے اور وہ کچھ دیر کے لیے خاموش ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں