شام کے حوالے سے آستانا بات چیت کا نیا دور آج ہو رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آستانہ میں جمعرات کے روز شام کے حوالے سے ترکی ، روس اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور منعقد ہو رہا ہے۔ یہ روس کے شہر سُوشی میں شامی مکالمے کی کانفرنس کے بعد پہلا اجلاس ہو گا۔ نتائج کے حوالے سے سُوشی کانفرنس کو ناکام قرار دیا گیا تھا۔

آستانہ بات چیت میں شامی حکومت یا اپوزیشن کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہو گا۔ اس سلسلے میں جمعے کے روز مذکورہ تینوں ممالک کے وزراء خارجہ کی ملاقات بھی ہو گی۔

توقع ہے کہ مذکرات کی میز پر بنیادی موضوع شام میں سیف زونز کا معاملہ ہو گا۔ بالخصوص جب کہ الغوطہ الشرقیہ ، ادلب ، حلب کے شمال مغربی نواحی علاقے اور درعا میں شامی حکومت کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شام میں سیف زونز اب تک کے آستانہ مذاکرات کی نمایاں ترین پیش رفت ہے۔ اس میں جنوبی شام کے علاقے اور حلب ، حماہ ، لاذقیہ اور ادلب کے صوبے شامل ہیں۔

البتہ آستانہ مذاکرات ابھی تک شامی گرفتار شدگان کے بحران کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں