یمنی سکیورٹی فورسز نے حوثیوں کو بھیجے گئے اسلحے کی کھیپ پکڑ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی اسلحے کی کھیپ پکڑ لی ہے۔

یمنی سکیورٹی فورسز نے بتایا ہے کہ صنعاء کے مشرق میں وقع صوبے مآرب میں ایک چیک پوائنٹ پر اسلحے کی یہ کھیپ پکڑی گئی ہے۔ ان ضبط کیے گئے ہتھیاروں میں میزائل لانچر ، کلاشنکوف رائفلیں اور گولہ بارود شامل ہے ۔ انھیں بڑی مہارت سے ایک بڑے ٹرک کے خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

مآرب میں یمنی سکیورٹی فورسز ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو بھیجے گئے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی کئی کھیپ پہلے بھی ضبط کر چکی ہیں۔وہ عرب اتحاد کے ساتھ تعاون کے ذریعے ایران سے حوثی ملیشیا کو اسلحے ،گولہ بارود اور فوجی سازوسامان کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سخت کوشاں ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں