.

40 سال قبل سعودی دارالحکومت الریاض کیسا تھا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں 40 سال پہلے زندگی کیسے رواں دواں تھی ،شہر کا ماحول کیسا تھا،اس کی عکاسی کرتی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔

اس ویڈیو کا دورانیہ ایک منٹ سے بھی کم ہے لیکن اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الریاض میں ٹریفک کیسے ترتیب سے رواں دواں ہے اور شہر میں ایک طرح سے صفائی اور سادگی کا ماحول نظر آرہا ہے ۔یہ فوٹیج ایک خبری سعودی گاہ عاجل نے شئیر کی ہے۔

اس میں سعودی دارالحکومت کے بازار اور سڑکیں صاف ستھرے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں الریاض کا بازار صرافہ اور بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اگر اس ویڈیو میں نظر آنے والے الریاض کا آج کے سعودی دارالحکومت سے موازنہ کیا جائے تو سب کچھ بدلا ہوا نظر آتا ہے اور جد ید ٹیکنالوجی کی بدولت شہر کچھ کا کچھ بن چکا ہے۔شہر میں ہر طرح کی جدید سہولیات دستیاب ہیں ۔

ایک طرف شہر میں سڑکوں کا جالا بچھا ہوا ہے اور اس پر ہر نوع کی جدید اور تیز رفتار گاڑیاں فراٹے بھرتی نظر آرہی ہیں تو دوسری طرف رات کے وقت بازاروں میں روشنیوں کی چکاچوند ہوتی ہے جو ایک دلفریب نظارہ پیش کررہی ہوتی ہے۔