.

آسٹریلیا: انوکھے مقصد کے تحت ساحل پر گائیوں کا دھاوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مشہور ساحل پر ہفتے کے روز گائیوں کے ڈکرانے کی آوازوں نے ہلچل سی مچا دی۔ ان گائیوں کو دیہی علاقوں میں طبّی ضروریات کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے منصوبے کے سلسلے میں لایا گیا تھا۔

ایک غیر مانوس نوعیت کے مںظر میں مذکورہ ساحل پر 40 گائیوں کا ریوڑ نظر آیا، یہ ساحل اپنی نرم ریت کے سبب جانا جاتا ہے۔ اس ریوڑ کی نگرانی چھ افراد کر رہے تھے جو خود گھوڑوں پر سوار تھے۔

اس اچھوتے خیال کے پیچھے 36 سالہ خاتون میگن میکلوفلین کی سوچ کار فرما ہے جن کے اعضاء کی پیوند کاری سے متعلق دو آپریشن ہو چکے ہیں۔ خاتون نے اس طریقے سے دیہی علاقوں میں اعضاء کو عطیہ کرنے اور صحت سے متعلق خدمات کی مزید سپورٹ کے لیے آگاہی پیدا کرنے کا ارادہ کیا۔ سات برس پہلے میگن کا آنکھوں کا آپریشن ہوا تھا۔ اُس وقت انہیں اس حقیقت کا ادراک ہوا کہ دیہی علاقوں میں اعضاء کے ضرورت مند افراد کے لیے طبّی خدمات نہ ہونے کے برابر ہیں"۔

اس آگاہی مہم کے لیے آسٹریلیا کے دوردراز علاقوں سے گائیوں کو لایا گیا۔ اس کا مقصد اُن طویل فاصلوں کا ظاہر کرنا تھا جو دیہی علاقوں کے لوگ طبی خدمات کے حصول کے واسطے طے کرتے ہیں۔

آسٹریلیا میں شماریات کے قومی ادارے کے مطابق ملک کی آبادی کا ایک تہائی حصّہ یعنی 2.4 کروڑ افراد بڑے شہروں سے باہر سکونت پذیر ہے۔