.

سعودی عرب: انڈونیشی ملازمہ کا قاتل گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ کی پولیس نے حال ہی میں گھر میں مردہ پائی گئی انڈونیشی ملازمہ کے مبینہ قاتل کو حراست میں لے لیا ہے۔

مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل عاطی القرشی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ شہر مقدس میں جرول پولیس مرکز کو جمعہ کے روز بتایا گیا کہ العتیبیہ کالونی میں ایک انڈونیشی خاتون ملازمہ اپنے کفیل کےگھر میں مردہ پائی گئی ہے۔اس کے جسم پر تیز دھارآلے کے زخم کے نشانات ہیں۔ پولیس نے اسے قتل قرار دے کر تحقیقات شروع کیں اور قاتل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ سعودی کفیل کا ایک بیٹا اس انڈنیشی خاتون کے قتل میں ملوث ہے۔ اسے حراست میں لینے کےبعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

گھر کا مالک سعودی شہری ہے۔ جمعہ سے قبل خاتون اس کے گھر میں صفائی کے لیے آئی۔ جب وہ واپس لوٹا تو گھر میں اس کی لاش پڑی تھی۔