سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان الریاض سے سرکاری دورے پر امریکا روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سوموار کے روز دارالحکومت الریاض سے امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ ، مشرق وسطیٰ کے خطے کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دوسرے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سعودی ولی عہد منگل کے روز امریکی صدر سے ملاقات کریں گے ۔اس ملاقات کے ایجنڈے میں ایران کی جارحانہ پالیسیاں اور خطے کے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کا موضوع سرفہرست ہوگا ۔دونوں رہ نما ایران کے جارحانہ عزائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ امریکی قیادت سے ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری معاہدے میں ترمیم ،یمن میں حکومت کے خلاف باغیانہ جنگ لڑنے والی حوثی ملیشیا کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنے ،شام میں جاری بحران کے ممکنہ حل ،اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل کی بحالی ، دہشت گردی اور اس کے لیے مالی معاونت کرنے والوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں