سیناء 2018ء: 36 دہشت گرد ہلاک، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مصر میں فوج کے ایک اعلان کے مطابق سیناء میں جھڑپوں کے دوران 36 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

یہ بات مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی کی جانب سے سیناء 2018 آپریشن سے متعلق 16 ویں بیان میں بتائی گئی جو پیر کے روز جاری کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق گزشتہ پانچ روز کے دوران بھی فوج نے عکسری کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران فضائیہ نے العریش شہر کے جنوب مغرب میں گولہ بارود سے بھری ایک فور وہیل ڈرائیو گاڑی اور دہشت گردوں کے زیر استعمال 12 پناہ گاہوں کے علاوہ گولہ بارود سے بھری ایک وین بھی تباہ کر دی۔

فوجی ترجمان کے مطابق سیناء کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مارے گئے چھاپوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 30 مسلح دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ان کے قبضے سے بھاری آتشی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ان کے علاوہ پولیس فورس کے ساتھ مقابلے میں ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد گروپ کا خاتمہ کر دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں گروپ کے 6 ارکان مارے گئے۔ ان کے قبضے سے تین خودکار بندوقیں اور دھماکا خیز آلہ برآمد ہوا۔

سکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے دوران ایک فوجی افسر اور تین اہل کار جاں بحق ہو گئے جب کہ تین افسران اور پانچ فوجی اہل کار زخمی ہوئے۔

الرفاعی نے بتایا کہ رفح شہر میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر چھاپوں کے نتیجے میں بھاری اور درمیانی نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ اس دوران 345 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں بعض خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

فوجی ترجمان نے سیناء کے شمال اور وسط میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 386 پناہ گاہوں، گوداموں اور خندقوں کے تباہ کیے جانے کی تصدیق کی۔ ان کے اندر سے ہتھیار ، گولہ بارود ، دھماکا خیز آلات ، گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات ، موٹر سائیکلیں ، وائرلیس سیٹس اور بڑی مقدار میں ایندھن برآمد ہوا۔

مصری فوج کے انجینئرز نے 93 دھماکا خیز آلات کا پتہ لگا کر انہیں ناکارہ بنایا۔ یہ آلات آپریشن کے علاقوں میں مصری فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیے گئے تھے۔

شہری پولیس نے سیناء کے شمالی شہروں میں اپنی نفری میں اضافہ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی مرکزی سڑکوں اور مقامات پر سکیورٹی کنٹرول کو مضبوط کر دیا ہے۔ اس دوران مشتبہ افراد کی تلاشی کے اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں