’گوگل‘ اور’ایپل‘ کا وزٹ ولی عہد کے دورہ امریکا میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو ہفتوں پر محیط اپنے دورہ امریکا کے دوران ٹیکنالوجی کی بڑی امریکی کمپنیوں بالخصوص’گوگل‘ اور ’ایپل‘ کے ہیڈ کواٹرز کابھی دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بھی ہوگی۔

بلومبرگ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ امریکا میں GOOGLE اور APPLE کمپنیوں کے صدر دفاتر کا وزٹ بھی شامل ہے۔ شہزادہ سلمان ان کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات میں انہیں سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔

اس کے علاوہ شہزادہ سلمان لاس اینجلس میں سینما انڈسٹری کے علاوہ نیویارک، بوسٹن، لاس اینجلس، سان فرانسیسکو اور ہیوسٹن کے توانائی مرکز کا بھی دورہ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں