سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منگل کے روز ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات سے قبل امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے کہیں مضبوط اور بہتر تعلقات استوار ہیں۔ہم دہشت گردی کے لیے مالی امداد کی روک تھام کی غرض سے سعودی عرب کے ساتھ مل کر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنی دوستی کو سراہا اور اس کو عظیم قرار دیا ۔انھوں نے تجویز پیش کی کہ اس شراکت داری کو وسیع تر سرمایہ کاری کے ذریعے مضبوط کیا جانا چاہیے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات استوار ہیں اور ہم مشترکہ منصوبوں پر 200 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں