.

شہزادہ محمد کے طویل دورہ امریکا کی مصروفیات 60 سیکنڈ میں جانئے!

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے سرکاری دورے پر منگل کے روز واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ہی ملاقات کرنے والے ہیں اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ ، مشرق وسطیٰ کے خطے کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دوسرے امور پر بات چیت کریں گے۔

سعودی ولی عہد کی امریکی صدر سے ملاقات کے ایجنڈے میں ایران کی جارحانہ پالیسیاں اور خطے کے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کا موضوع سرفہرست ہوگا ۔دونوں رہ نما ایران کے جارحانہ عزائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ امریکی قیادت سے ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری معاہدے میں ترمیم ،یمن میں حکومت کے خلاف باغیانہ جنگ لڑنے والی حوثی ملیشیا کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنے ،شام میں جاری بحران کے ممکنہ حل ،اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل کی بحالی ، دہشت گردی اور اس کے لیے مالی معاونت کرنے والوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

شہزاد ہ محمد بن سلمان کا ولی عہد کی حیثیت سے امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔اس سے پہلے انھوں نے مصر اور برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔