.

سعودی ولی عہد نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے کیا کہا: ویڈیو دیکھئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب مستقبل میں مل کر بہت سے اقدامات کرسکتے ہیں۔

انھوں نے یہ بات اوول آفس، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوطرفہ تعلقات کو سراہا ہے۔

انھوں نے انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں سعودی عرب کی نمایاں سرمایہ کاری کا بھی ذکر کیا۔

صدر ٹرمپ نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذمے داروں سے رو رعایت (زیر و ٹالرینس) نہ برتنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور سعودی عرب دہشت گردی کی اس طرح کی فنڈنگ روکنے کے لیے سخت محنت سے کام کر رہا ہے۔