.

دبئی : غیر ملکی ٹیچر نے اسکول کے طالب علم کا گلا دبا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی میں ایک نجی اسکول کے غیر ملکی ٹیچر نے تلخ کلامی کے بعد طالب کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیچر کی جانب سے ساتویں جماعت کے طالب علم پر حملے کے بعد متعلقہ اسکول نے ٹیچر کو برخاست کر دیا۔ اسکول کی کلینک نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں طالب علم کے چہرے پر نشانات پڑ گئے اور وہ نیم بے ہوش ہو گیا۔

مقامی اخبارات کے مطابق 27 فروری کو پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کے بعد ٹیچر کا اِقامہ منسوخ کر کے اسے ملک بدر کر دیا گیا۔

دوسری جانب حملے کا نشانہ بننے والے طالب علم کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کے ہم جماعت ساتھی کی والدہ نے فون پر واقعے کی اطلاع دی جس کے عبد وہ فورا اسکول پہنچیں۔ وہاں انہوں نے بیٹے کو اسکول کی کلینک میں پایا اور اس پر تشدد کے آثار نمایاں تھے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکے نے ٹیچر سے بیت الخلاء جانے کی اجازت مانگی تھی جو ٹیچر نے مسترد کر دی۔ مجبورا طالب علم نے بنا اجازت کلاس کا دروازہ کھولا کیوں کہ وہ خود پر قابو نہیں رکھ سکتا تھا۔ اس پر ٹیچر نے طالب کا ہاتھ پکڑ لیا تو اس نے خود کو چھڑانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ٹیچر نے طالب علم کی گردن کو زور دسے دبا دیا جس سے اس کا گلا گھٹ گیا۔ یہ منظر دیکھ کر بعض طلبہ اور دیگر اساتذہ نے دونوں کو چھڑا کر علاحدہ کیا۔