حوثیوں کی کارستانیاں، کویت کا سلامتی کونسل سے فوری حرکت میں آنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت نے سعودی عرب پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ وہ اس موقع پر مکمل طور پر مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔

کویتی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا کہ "حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کیے جانا ان کی ہٹ دھرمی کے علاوہ امن کے لیے عالمی برادری کی کوششوں کو مسترد کرنا ظاہر کرتا ہے۔ حوثی جماعت امن کے ہر موقع کو سبوتاژ کر رہی ہے"۔

ذریعے نے عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب پر حملوں پر روک لگانے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ ذریعے نے باور کرایا کہ سعودی عرب اپنی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے جو بھی اقدامات کرے گا، کویت ان کی حمایت کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں