روس کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 53 افراد لقمہ اجل بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی حکام نے سائبیریا کے شہر کیمیروو کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 53 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ انہتر [69] افراد لاپتا ہیں جن میں 2 سال سے 17 سال تک کے 41 بچے شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آگ کی ابتدا ونٹر چیری کمپلیکس نامی ایک شاپنگ سینٹر کی بالائی منزل سے ہوئی۔ اس وقت اس شاپنگ سینٹر میں قائم سینیما ہالز میں بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں لوگوں کو کھڑکیوں سے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کھڑکیوں سے دھوئیں کے بادل باہر آ رہے تھے جبکہ آگ پر قابو پانے والے عملے شاپنگ کمپلیکس کو خالی کرانے میں سرگرم تھے۔

کیمیروو کے نائب گورنر ولادیمیر چیرنو نے کہا ہے کہ ایک سینیما ہال سے 13 لاشیں ملی ہیں جبکہ ایمرجنسی سروس نے تقریباً 100 افراد کو عمارت سے نکالا ہے۔ آتشزدگی کی وجوہ کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں