ریاض کی فضاؤں میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل کس طرح تباہ کیا گیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت ریاض کے شمال مشرق میں ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر کئی وڈیوز گردش میں آئی ہیں جن میں سعودی فضائی دفاعی نظام کے میزائلوں کو حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کا شکار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وڈیو میں ظاہر ہو رہا ہے کہ حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کو کس طرح ہدف پر پہنچنے سے پہلے فضا میں مار گرایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یمن میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں تاہم ہر مرتبہ یمنی باغیوں کو منہ کی کھانی پڑی اور مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے ان میزائلوں کو ناکام بنا دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں