قطر کے لڑاکا جیٹ کی اماراتی مسافر پروازوں کو ایک مرتبہ پھر ہراساں کرنے کی کوشش

یو اے ای نے بحرین کی فضائی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر قطر کی شدید الفاظ میں مذمت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

قطر کے دو لڑاکا جیٹ نے بحرین کی فضائی حدود میں ایک مرتبہ پھر متحدہ عرب امارات کے دو مسافر طیاروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔یو اے ای نے قطر کی اس جارحانہ حرکت پر شدید الفاظ میں مذمت کردی ہے۔

یو اے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی فضائی حدود میں پرواز کے دوران میں قطر کے دو لڑاکا طیاروں نے امارات کی دو مسافر پروازوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے اور ان میں ایک طیارہ ایک مسافر پرواز کے بالکل سامنے آگیا تھا مگر اس کے پائلٹ نے نہایت مشاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصادم سے بچنے کے لیے اس کا رُخ موڑ دیا ۔قطری طیاروں کی یہ حرکت شہر ی ہوا بازی کی واضح خلاف ورزی ہے ۔

اتھارٹی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ قطری طیاروں کی جانب سے امارات کے مسافر طیاروں کوہراساں کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے اسی طرح کے دو واقعات پیش آچکے ہیں اور ان کی شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کو شکایات کی جاچکی ہیں ۔

جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے شہری فضائی ٹریفک کے لیے خطرے کا موجب ان غیر ذمے دارانہ حرکات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کے وضع کردہ تمام مخصوص فضائی روٹس کی پاسداری کرتی ہے،اس لیے متحدہ عرب امارات کو بین الاقوامی قوانین کے تحت اس جارحیت کے خلاف تمام اقدامات کا حق حاصل ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں